For FeedBack

For Feedback tarash.project@hotmail.co.uk For joining Tarash If you want to join us so contact us on +923472001446

TaRaSh

Sharpen Skills for Better Tomorrow Tarash Leader
Touqeer Ahmed 03472001446
Contect us for Ads
tarash.project@gmail.com
Tarash people Make new ideas and you can give us your idea on tarash.project@gmail.com we waiting for your idea we will share this Idea with your Name

Follow us

Search This Blog

Thursday, 1 December 2011


جوابی کارروائی بغیراجازت کی جائے،جنرل کیانی

راولپنڈی: پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے پاک فوج کے جوانوں کو کسی بھی بیرونی حملہ کی صورت میں فوری کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

پاک فوج کے مرکزی دفتر جی ایچ کیو سے جاری ہونے والی ہدایت میں انہوں نے پاک افغان سرحد پر واقع تمام چیک پوسٹوں پر موجود فوجی افسران اور جوانوں پر واضح کیا ہے کہ حملہ آور کوئی بھی ہو جوابی کارروائی کا فیصلہ فوری کیا جائے۔

پاک فوج کے چیف کی جانب سے انتہائی مختصر اور دوٹوک بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بیرونی جارحیت کی صورت میں جوابی کارروائی کے لیے کسی اجازت کا انتظار نہ کیا جائے۔

دی نیوز ٹرائب کے نمائندے کے مطابق آرمی چیف کا حکم نامہ پاک افغان سرحد سے پر واقع تمام چیک پوسٹوں پر پہنچا دی گئی ہے اور اسے فوری طور پر نافذ العمل قرار دیا گیا ہے